کپتان سرفراز کو موقع ملنا چاہیے جبکہ کوچ بدلنے سے بھی کامیابی نہیں ملے گی، وسیم اکرم
match south africa waseem akram

سابق لیجنڈ اور ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فخر زمان کو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے لانے کے فیصلے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی شکست پر صدمے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی سارا قصور کھلاڑیوں کا ہے ، وہاں کی پچز ٹیسٹ  کرکٹ کے لیے مناسب نہیں  تاہم  بیٹسمین بھی غیر ضروری طور پر وکٹ گنواتے رہے لیکن اوپنر فخر کو چھٹے نمبر پر کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔سرفراز احمد کی کپتانی کا دفاع کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ  اگر سرفراز کے سوا کوئی اور کپتان ہے تو بتادیں، سرفراز کو موقع ملنا چاہیے میری رائے ہے کہ کوچ بدلنے سے بھی کامیابی نہیں ملے گی۔سوئنگ کے شہنشاہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر مات دے کر کارنامہ انجام دیاہے ویراٹ بڑا معرکہ جیتنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، بھارت کی یہ کامیابی اس کے فرسٹ کلاس نظام کی مرہونِ منت ہے۔ڈی ایچ اے ملتان میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اکیڈمی کا نام وسیم اکرم کرکٹنگ اکیڈمی ہوگا جو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی جس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اکیڈمی قومی کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرے گی اور ہفتے میں 2 دن خود کھلاڑیوں کو تربیت دوں گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں