پاکستان اور آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی نے شاندار تصویر جاری کر دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
match ireland pakistan

 پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ میں فتح بھی پاکستان کی ہوئی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم تاریخ کا حصہ بھی بن گئی کہ جب بھی آئرلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کے آغاز کی بات ہو گی تو پاکستان کا نام لینا کوئی نہیں بھولے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس میچ کے بعد ایک ایسی تصویر جاری کر دی ہے جس نے پاکستانیوں اور آئرش عوام کو تو خوشی سے نہال کر دیا ہے لیکن بھارتیوں کو اس قدر مرچیں لگ جائیں گی کہ کانوں سے دھواں نکلتا ہوا بھی دور سے دکھائی دے گا۔آئی سی سی نے میچ کے بعد دونوں ٹیم پر مشتمل گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تاریخ کی کتاب کیلئے ایک اور تصویر، شاندار موقع کو اختتام پذیر کرنے کیلئے بہترین!!!“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں