رانا ٹنگا نے اپنی ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا ،ورلڈ کپ 2011ءکے فائنل میں بھارت سے شکست پر تحقیقات کا مطالبہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
match fixing sri lanka india

سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا نے 2011ءورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں ٹیم کی شکست پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائیں۔

 رانا ٹنگا نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے 2011 ءکے ورلڈ کپ فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں حیران کن شکست پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔رانا ٹنگا نے کہا ورلڈ کپ کے دوران میں بھارت میں تھا فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کی اچھی کارکردگی کے باوجود شکست پر بہت مایوس ہوا تاہم میں تمام چیزیں آج نہیں بتا سکتا لیکن ایک دن ضرور اس پر بات کروں گا۔رانا ٹنگا نے فائنل میچ میں فکسنگ کا اشارہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی تمام تحقیقات ہونی چاہیے۔ کسی کا نام لئے بغیر رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی سفید وردی کے پیچھے گند کو زیادہ عرصے چھپا نہیں سکتے۔خیال رہے کہ 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لئے 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں 18 رنز پر سچن ٹنڈولکر کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ خراب ہوئی جس کی وجہ سے بھارت نے ورلڈ کپ فائنل میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں