”میں نے کئی معاہدے کئے مگر 18 سال پہلے جو معاہدہ کیا وہ۔۔۔“ وقار یونس نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
marriage agreement waqar younas

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے 18 سال بعد اپنی زندگی میں ہونے والے سب سے بڑے معاہدے سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے بارے میں جان کر ان کے مداح بھی خوش ہیں۔
ویسے تو یہ کوئی راز نہیں لیکن اس مرتبہ وقار یونس نے جس انداز میں اپنے مداحوں کو زندگی کے خوبصورت ترین معاہدے کے بارے میں بتایا ہے اس سے ان کی خوشی کا اندازہ ضرور کیا جا سکتا ہے۔ آج وہ اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور جس معاہدے کی بات کر رہے ہیں وہ کسی لیگ وغیرہ کیساتھ نہیں بلکہ ’نکاح‘ ہے۔ وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی اور اہلیہ فریال وقار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ان تمام سالوں کے دوران بہت سے معاہدے، کنٹریکٹس کئے اور توثیق کی لیکن 18 سال پہلے میں نے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت معاہدہ کیا جس کا صلہ مجھے اب بھی منافع سمیت مل رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر فریال وقار۔۔۔! یہ تمام سال میرے ساتھ گزارنے کیلئے بہت بہت شکریہ!“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں