ہسپتال سے سابق اولمپیئن اور گول کیپر منصور احمد کے بارے میں بری خبر آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mansoor ahmed hospital captain

سابق سپرسٹار اولمپیئن اور گول کیپر منصور احمدکی حالت پھر بگڑ گئی اور انہیں این آئی سی وی ڈی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیاگیاجہاں منصور احمد کو دل کی مخصوص ہارٹ لنگز مشین لگادی گئی۔

واضح رہےکہ 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی سٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمدکافی عرصے سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ،انہوں نے حکومت پاکستان سے سرکاری خرچ پر علاج کی اپیل بھی کر رکھی ہے جبکہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے سابق سپرسٹاراولمپیئن کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کررکھا ہے۔آج صبح سابق گول کیپر منصورکی حالت پھر بگڑ گئی اور انہیں این آئی سی وی ڈی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیاجہاں منصور احمد کو دل کی مخصوص ہارٹ لنگز مشین لگادی گئی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں