مسلمان ہوں ایسا شرمناک کام نہیں کرسکتا ، کرکٹر معین علی نے ٹیم کو حیرباد کہہ دیا
left ceremony winning moin khan

انگلش کرکٹر معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معین علی نے جیت کا جشن شراب کے ساتھ منانے سے انکار کردیا۔

سیریز میں آل راؤنڈر معین علی نے چار میچوں میں 250 رنز بنائے اور 25 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔جشن منانے کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلش ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی تھامے وائن کی بوتل اٹھائے جشن منارہی ہے جبکہ آل راؤنڈر معین علی جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر انگلش کرکٹر معین علی کے بحیثیت مسلمان اس اقدام کوانتہائی سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں