راشد لطیف نے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا
karachi kings psl rashid latif

سابق ٹیسٹ کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا، میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، مستقبل میں کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔واضح رہے کہ سابق کپتان راشد لطیف پی ایس ایل کی فرنچائز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وابستہ تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں