کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا ، مدرسہ لیگ صرف کرکٹ نہیں عظیم مقصد ہے
javed afridi peshawar zalmi younas khan quetta

زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی نے بلوچستان میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا

زلمی مدرسہ لیگ کے خیبرپختونخواہ میں پہلے کامیاب ایڈیشن کے انعقاد کے بعد اب بلوچستان میں لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا  آغاز ہو گیا،قومی ٹیم کےسابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے ’’زلمی مدرسہ لیگ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ کوئٹہ کے افتخار سٹیڈیم میں ’’زلمی مدرسہ لیگ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز اور ہیرو یونس خان نے کر دیا ہے ،زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 9 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا فائنل 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی’’مدرسہ لیگ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ صرف ایک کرکٹ نہیں بلکہ ایک مقصد ہے جس کے تحت مدارس کے طلبا کو مین سٹریم میں لانے اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔جاوید آفریدی نےعزم ظاہر کیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دیگر شہروں اور صوبوں میں بھی مدرسہ لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں