ایک کرکٹر کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان آنے پر آمادہ
islamabad united psl pakistan

سوائے ایک کھلاڑی کے ان کی ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جانے کیلئے تیار ہیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ سوائے ایک کھلاڑی کے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم پاکستانآنے پر ارضی ہے ۔ جب علی نقوی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاکستان نہ جانے والے کھلاڑی کا نام پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس کھلاڑی کا نام لینا اس لیے مناسب نہیں کہ عین ممکن ہے کہ وہ کھلاڑی بھی پاکستان جانے پر آمادگی کا اظہار کر دے۔ٹیم کی کارکردگی کے سوال پر علی نقوی نے کہا کہ ابتدائی میچوں میں آغاز برا تھا البتہ اب حالات کنڑول میں ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل کے میچز مستقبل میں پاکستان میں ہوں ایسا ہم سب چاہتے ہیں کیوں کہ یہ سب پاکستان کرکٹ کے لیے فائدے کا سودا ہوگا، اسٹیڈیم آباد ہوں گے اور مالکان کا اضافی بوجھ بھی کم ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں