دورہ انگلینڈ، آئر لینڈ کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان۔۔ عوام کے پسندیدہ کھلاڑی ٹیم میں شامل
inzamam ul haq visit england

دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

 چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تین ٹیسٹ میچز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ۔سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان و وکٹ کیپر ) ،سمیع اسلم، اظہر علی ، محمد عامر ، عثمان صلاح الدین ، اسد شفیق، شاداب خان ، فخر زمان، امام الحق، حسن علی ، بابر اعظم ، حارث سہیل ، سعد علی ، محمد عباس، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔ گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں سب سے زیادہ فرسٹ کلاسرنز سکور کرنے والے سعدعلی کو ٹیم میں جگہ ملی ہے تاہم فواد عالم ایک بار پھر ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایک اضافی کھلاڑی بھیجنے کی اجازت کےلئے پی سی بی کے شکر گزار ہیں ،کسی کھلاڑی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،ہر پرفارم کرنے والا کھلاڑی ہمار ے ریڈار پر ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گاجبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں