ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ، فاتح ٹیم کو موقع ملنا چاہیے : انضمام الحق نے واضح کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
inzamam ul haq changing

چیف سلیکٹر انضام الحق نے بھارت کیخلاف فائنل میچ میں فتح پر کپتان اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاتح ٹیم کو سال سے ڈیڑھ سال تک موقع ملنا چاہیے

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں۔ خراب کارکردگی پر ٹیم میں ایک یا 2تبدیلیاں ہو سکتی ہیں تاہم فاتح ٹیم کو سال سے ڈیڑھ سال تک موقع ملنا چاہیے۔انضام الحق نے کہا کہ نئے لڑکوں کو بڑے ایونٹ میں شامل کرنا آسان نہیں تھا تاہم لڑکوں نے بڑے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جن لڑکوں کی کارکردگی اچھی نہیں انہیں مزید محنت کرنا ہو گی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں