شاہد آفریدی نے بھارتی تماشائی کیساتھ تصویر لیتے ہوئے انہیں ترنگا سیدھا کرنے کو کیوں کہا؟ ایسی وضاحت دیدی کہ بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
indian shahid afridi

پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی تماشائی کی ان کے جھنڈے کیساتھ لی گئی تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسری قوموں کے پرچم کا بھی احترام کرنا چاہئے جبکہ ایسا کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس بھارتی تماشائی کی اچھی تصویر آ سکے۔
انہوں نے یہ وضاحت پیر کے روز نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسری قوموں کے پرچم کا بھی احترام کرنا چاہئے۔ اس وجہ سے بھارتی تماشائی سے پرچم کو صحیح طریقے سے پکڑنے کا کہا اور میں یہ بھی چاہتا تھا کہ اس کی تصویر اچھی آئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلے گئی نمائشی میچ کی سیریز کے دوران شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم کے ہمراہ تماشائی کے ساتھ لی گئی تصویر کو بھارت بھر میں بہت سراہا گیا تھا لیکن وہیں دوسری جانب پاکستان میں افراد کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی گئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں