سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا
green signal salman butt sheryar khan

قومی کرکٹر سلمان بٹ کی قسمت کا ستارہ ایک بار پھر چمکنے کو تیار ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے قومی سکواڈ میں ان کی شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ کے جس بدترین سکینڈل کے باعث دنیا بھر میں پاکستان رسوا ہوا اس کا مرکزی کردار سلمان بٹ ہی تھے اور ان کیساتھ محمد آصف اور محمد عامر تھے۔ تینوں کرکٹرز کو قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی جو یہ پوری کر چکے ہیں۔ bمحمد عامر تو آئی سی سی کے ایک ریلیف پروگرام کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کر کے اور پوری دنیا میں جوئے کے خلاف کمپین چلانے کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں تاہم محمد آصف اور سلمان بٹ تاحال اس میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن لگتا ہے کہ سلمان بٹ کی ”محنت“ بھی رنگ لے آئی ہے اور وہ دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے تیاری مکمل کر چکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں