کرکٹرز کے سوئٹرز سے سبزرنگ غائب ، وجہ کیابنی؟ شائقین کیلئے اچانک تشویشناک خبر آگئی
green shirt cricketer waseem akram

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے سوئٹرز سے سبز رنگ کو نظر انداز کرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ماضی کے سپر اسٹار وسیم اکرم کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس جانب بورڈ کی توجہ دلائی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ ذمے دارو ں کے تعین کے لئے تحقیقات کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سو شل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ ڈبلن میں آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹرز جو سوئٹرز استعمال کررہے ہیں اس پر پاکستان کے روایتی سبز رنگ کی پٹی غائب ہے۔ وسیم اکرم نے سبز رنگ کو ختم کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں