فیفا ورلڈ کپ قریب آتے ہی جوش و جذبہ آسمان پر پہنچا تو فٹ بال شائقین کیلئے ایک اور شاندار خبر آ گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
fifa tournament football

 دنیا جہاں فیفا کپ کی منتظر ہوتی ہے وہی فٹ بال کے دیوانے یہ جاننے کو بھی بے قرار ہوتے ہیں کہ فیفا کپ کی افتتاحی تقریب میں کون سے چہرے رنگ بکھیریں گے۔

یہ افتتاحی تقریب شائقین کےلئے کسی عید سے کم نہیں ہوتی  اور فیفا کے مطابق اس مرتبہ ماسکو میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں مشہور انگلش گلوکار روبی ویلیمز مداحوں کا جوش بڑھائیں گے جبکہ روس کی ہر دلعزیز اوپرا اور کلاسیکی موسیقار آئیدا گاریفولینا بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔اس بار فیفا کی ابتدائی تقریب گزشہ تقاریب سے مختلف ہے اور میچ سے صرف آدھا گھنٹہ قبل ہی تمام فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ گزشتہ ٹورنامنٹس میں افتتاحی تقریب کیلئے باقاعدہ کسی دن کو مختص کیا جاتا تھا۔موسیقی کے رنگوں کے درمیان کروڑوں دلوں کی دھڑکن برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو سٹیج پر ٹرافی کے ساتھ نمودار ہوں گئے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فیفا جہاں فٹ بال کا جشن منائے گا وہیں اس کپ کی میزبانی کرنے والے ملک کو خراج تحسین بھی پیش کرے گا

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں