عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں حالات کشیدہ، کہرام مچ گیا
defeat indian cricketers pakistan

عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں کہرام مچ گیا۔ ”موکا موکا “ کا گیت گانے والے بھارتی شہری پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست برداشت نہ کر سکے اور میچ ہارنے پر اپنے ٹی وی توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے بھارتی عوام کا دوبارہ چیمپئینز بننے کا خواب چکنا چور کر دیا جس پر بھارت کے مختلف حصوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بیچ بازار میں اپنےٹی وی توڑ کر اپنے غم غصے کا اظہار کیا۔ جبکہ عوام نے شکست پر بھارتی کرکٹرز کے گھر کا بھی رخ کر لیا مگر سرکار کی جانب سے شکست کے بعد ہی کرکٹرز کے گھروں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں