ویرات کوہلی کو سالانہ 12 کروڑ روپے ملنے کا امکان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
crores virat kohli

 
بھارتی کرکٹرز کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے کا امکان روشن ہو گیا جب کہ ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ مل سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کنٹریکٹ میں ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو 12 کروڑ روپے سالانہ مل سکتے ہیں، اس وقت وہ 2 کروڑ روپے سالانہ وصول کرتے ہیں، اسی طرح بی اور ڈی گریڈ پلیئرز کے معاوضے بھی بالترتیب 8 اور 4 کروڑ سالانہ ہونا ممکن ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں کپتان کوہلی، دھونی اور کوچ روی شاستری نے بورڈ حکام سے ملاقات کی جس میں بھارتی پلیئرزکی تنخواہیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پلیئرز کے مقابلے میں بہت کم ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں