میکسوئل سے ہاربرداشت نہ ہوئی ایسی حرکت کربیٹھے جس سے مداح بھڑ ک اٹھے
criticized glenn maxwell sarfraz ahmed social media

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل سے ہار برداشت نہیں ہوئی اور میچ کے اختتام پر سرفراز احمد سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی میچ میں فخر زمان نے شاندار 91 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔گلین میکسویل نے میچ کے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کی وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی جیت کی بنیاد رکھ دی تھی لیکن فخر اور شعیب ملک نے اسے ناکام بنادیا۔میچ کا اختتام جب پاکستان کی جیت پر ہوا تو آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ساتھی کھلاڑی سے ہاتھ ملایا لیکن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔سوشل میڈیا پر گلین میکسویل کی اس حرکت پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ میکسویل کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد سے ہاتھ ملانا چاہئے تھا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔قبل ازیں سیریز جیتنے پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فائنل کی جیت کا کریڈٹ ہمارے بالرز اور بالخصوص فخر زمان اور شعیب ملک کی شاندار کارکردگی کو جاتا ہے۔خیال رہے کہ اوپنر بلے باز فخر زمان کو فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی فخر زمان لے اُڑے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں