مارلیبن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے مصباح الحق کو لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا
captain misbah ul haq honorary membership

کرکٹ کے قوانین کے محافظ مارلیبن کرکٹ کلب(ایم سی سی) نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی کھیل کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز دیا ہے۔

تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے قوانین کا تحفظ کرنے والا ایم سی سی کرکٹ کلب یہ رکنیت ان مرد یا خواتین کھلاڑیوں کو دیتا ہے جنہوں نے کھیل کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہوں۔مصباح الحق یہ اعزاز حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ ان سے قبل مشتاق محمد، عمران خان، جاوید میانداد، جاوید برکی، ظہیر عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور دیگر مایہ ناز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ تھے جنہیں 2015ءمیں لائف ٹیم اعزازی رکنیت دی گئی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں