لندن میں بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال اور ان کی اہلیہ پر تیزاب حملے کی کوشش
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bangladesh cricketer wife

بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال اور ان کے اہل خانہ پر مبینہ طور پر تیزاب سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ میں بنگلا دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے رنز اسکور کرنے والے تمیم اقبال نے چند روز قبل ہی انگلش کاؤنٹی ٹیم ایسکس کو جوائن کیا تھااور انہیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کمپیٹیشن میں ایسکس کی جانب سے 8 میچز کھیلنے تھے تاہم وہ صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد ہی وطن واپس آگئے۔بنگلا دیش کے صف اول کے انگریزی اخبار دی ڈیلی اسٹار نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ تمیم اقبال لندن میں اپنی اہلیہ عائشہ صدیقہ اور ایک سالہ بیٹے کے ساتھ ڈنر کے لیے جا رہے تھے جہاں انہیں نفرت انگیز حملے کا سامنا کرنا پڑا اور مشتبہ حملہ آور نے ان پر تیزاب پھینکنے کی بھی کوشش کی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا کہ تمیم اقبال نے لندن میں اپنے اور اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں