ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ، قومی ٹیم ایک لاکھ ڈالر محروم
australian team test series loss pakistan

آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوگئی جس کے باعث پاکستان ایک لاکھ ڈالر سے بھی محروم ہوگیا۔

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو جہاں سیریز میں کلین سوئپ کرکے پے درپے ناکامیوں سے چھلنی کیا وہیں دو گہرے زخم اور بھی دیے۔پاکستان کو سیریز میں ناکامی پر نہ صرف آئی سی سی کی چوتھی پوزیشن سے ہاتھ دھونے پڑ گئے بلکہ یکم اپریل تک ٹاپ فور میں نہ رہنے پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے بھی محروم کردیا۔ اس وقت بھارت بدستور ٹیسٹ ورلڈ نمبرایک پوزیشن پرموجود ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کے بعد ددرجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔جنوبی افریقا تیسرے اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں