عماد وسیم کو نمبر ون باؤلر بننے کے بعد سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، فوراً انگلینڈ طلب کر لیا گیا کیونکہ۔۔۔
ammad waseem no 1 all rounders bowlers

پاکستان کے نوجوان آل راﺅنڈر عماد وسیم اور ڈرہم کاﺅنٹی کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے اور وہ انگلینڈ کا ویزہ ملتے ہی کاﺅنٹی کھیلنے کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون باﺅلر عماد وسیم اب انگلش کاؤنٹی ڈرہم میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے ڈرہم کاؤنٹی کی نمائندگی کو ایک بڑا موقع قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ ویزے کا انتظار کر رہے ہیں اور جیسے ہی ان کو ویزا ملے گا، وہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ عماد وسیم ٹی 20 کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ٹاپ باؤلر کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کرتے ہوئے انہیں بی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔  28 سالہ عماد وسیم انے ابھی تک 26 ون ڈے میچوں اور 19 ٹی 20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم انہیں ابھی تک ٹیسٹ کیپ سے نہیں نوازا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں