پابندی ختم ہونے کے بعد احمد شہزاد کدھر ہیں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی
ahmed shahzad banned twitter

 ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا سامنا کرنے والے احمد شہزاد کی سزا پوری ہو چکی ہے اور مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ گریڈ 2 کرکٹ میں فیصل آباد ریجن کی نمائندگی کیلئے فیصل آباد روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ان ایکشن نظر آئیں گے۔

احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنا کرکٹ بیگ پیک کرتے نظر آ رہے ہیں اور ساتھ ہی لکھا ”میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم کیساتھ گریڈ 2 کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے فیصل آباد جا رہا ہوں جو 11 جنوری سے شروع ہو گا۔ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں جیسا کہ پہلی مرتبہ اپنے ریجن کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پرجوش تھا، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اسی ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے ہی ہوں۔“

واضح رہے کہ پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر چار ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی جبکہ پابندی کے دوران رولز کی خلاف ورزی پر ان کی سزا میں چھ ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ احمد شہزاد پر عائد پابندی کا وقت اور رولز کی خلاف ورزی پر بڑھائی گئی سزا کی مدت پوری ہو گئی ہے جس کے بعد وہ اب پی سی بی کا پہلا ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں