انتھونی جوشوا سے تعلقات، فریال مخدوم نے خاموشی توڑ دی
abusive relationships faryal makhdoom wife amir khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سابق اہلیہ نے باکسر انتھونی جوشوا سے تعلقات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ نہیں پتہ کہ ہو کیا رہا ہے، لیکن جو بھی ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں اور مکمل طور پر غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ فریال نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عامر خان کو جو سکرین شارٹس بھیجے تھے وہ جعلی تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی طرف سے بھیجے گئے سکرین شارٹس کو عامر خان نے انتھونی جوشوا سے میری گفتگو سے تعبیر کیا حالانکہ ہم تو پوری زندگی میں کبھی نہیں ملے۔فریال نے کہا کہ ان کی طرف سے بھیجے جانے والے جعلی سکرین شارٹس کے باعث عامر خان کا غصہ عروج پر پہنچ گیا اور اس کے اندر کے اچھے انسان پر غالب آگیا جس کے بعد عامر نے وہ چیزیں ٹویٹ کردیں جن میں کوئی حقیقت ہی نہیں تھی۔فریال کا کہنا تھا کہ اب عامر اور انتھونی کی ٹیموں میں تمام معاملات کلیئر ہو چکے ہیں ، ’ میں اپنی بیوقوفی پر معافی چاہتی ہوں، چلو اب زندگی میں آگے بڑھتے ہیں‘۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی شریک حیات فریال مخدوم میں انتہائی افسوسناک طریقے سے ٹوئٹر پر علیحدگی ہوئی تھی۔ اپنے ٹویٹس میں عامر خان نے اہلیہ فریال پر بے وفائی کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ اس کے ہیوی ویٹ چیمپیئن انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں