کرکٹر عبدالرزاق کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ
abdul razzak usman dar pti

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے فیس بک پر اپنی اور کرکٹر عبدالرزاق کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان ڈار کرکٹر عبدالرزاق کو پی ٹی آئی کا مفلر دے رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے اور وہ آئندہ کچھ روز میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان محسن حسن خان بھی تحریک انصاف میں انٹری دے چکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں