پاکستانی فلم یلغار کی کاسٹ نے پاک بھارت فائنل ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ دیکھا، شاہینوں کی فتح پر جشن
yalghar cast champions trophy win

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ پاکستانی فلم یلغار کے ادارکاوں نے چمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ دیکھا

اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، ایوب کھوسو، گوہر رشید سمیت فلم کی دیگر کاسٹ بھی موجودتھے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دہشت گردی سے متعلق عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم یلغار کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی فائنل میچ دیکھا۔ پاکستانی فلم یلغار کے تمام افراد میچ سے لطف اندوز ہوئے، فائنل میچ میں پاکستانی باﺅلرز کی خوشی دیدنی تھی، شرکاءنے بھارتی وکٹیں گرنے پر خوب جشن منایا، بھارتی کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہونے پر اداکار ایوب کھوسو فرط جذبات سے ناچنے لگے جب کہ دیگر افراد نے پاکستان کی جیت پر ”موقع موقع“ گانا بھی گایا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں