میچ فکسر کوہلی پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے: بھارتی اداکار راشد خان کا مطالبہ
virat kohli kamal r khan match fixing

پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی اداکار بھی میدان میں آگئے، کمال راشد خان نے کپتان ویرات کوہلی کو میچ فکسر قرار دیتے ہوئے تاحیات پابندی کا مطالبہ کر دیا ۔

 بھارتی ٹیم جب لندن سے ملک واپس آئے تو عوام کو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرنا چاہیے کیونکہ یہ لوگ غدار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ویرات کوہلی کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہے اور اب بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوہلی کے کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 130 کروڑ عوام کا فخر بیچنے پر زندگی بھر کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادینی چاہیے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے۔بھارتی اداکار نے کہا کہ حکومت کو چاہیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرے کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو بیچا بلکہ بھارت کا فخر بھی بیچا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم جب لندن سے ملک واپس آئے تو عوام کو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرنا چاہیے کیونکہ یہ لوگ غدار ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں