میں اپنی محبت کا گلہ اس لیے گھو نٹ دیا کیو نکہ وہ میری بہن ۔۔۔ودیا با لن نے حیران کن بات کہہ دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
vidya balan love

اداکارہ ودیا بالن نے ٹی وی پر چلنے والے نیہا دھوپیا کے معروف شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سگی بہن کی خوشنودی کےلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا۔

ودیا بالن کا بڑے رومانٹک انداز میں نیہا دھوپیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں اپنے آپ کو ایک ”شہید “ کی طرح محسوس کرتی ہوں کیونکہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ”میرا محبوب“ اصل میں مجھے نہیں بلکہ میری بہن کو پسند کرتا ہے اور میری بہن کے ساتھ اس نے اکثر ”ڈیٹ “ پر بھی جانا شروع کر دیا ہے تو میں نے سوچا کہ شائد اب میرا محبوب”میرا دولہا بھائی “ بن سکتا ہے جس پر میں نے اپنی محبت کا گلہ گھونٹنے کا فیصلہ کر لیا۔واضح رہے کہ ودیا بالن کی وہ ”محبت “ اگرچہ نامکمل رہ گئی ہو لیکن اسے اب سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا ہے جس کی وہ اب بیوی ہے۔سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ودیا بالن ایک لیٹ نائٹ ریڈیو جاکی کے رول میں ہیں جبکہ ودیا کی باس کے کردار میں نیہا دھوپیا نظر آئیں گی۔ 17 نومبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ”تمہاری سولو “ کے بارے ودیا بالن کافی پر امید ہیں جبکہ فلم کی کامیابی ایک مرتبہ پھر ودیا کو مین سٹریم میں لا سکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں