علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
twitter ali zafar india

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا وزیراعظم عمران خان کی پلواما حملے سے متعلق تقریر کی حمایت کرنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلواما حملے پر بھارتی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی اورساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیر اعظم کی تقریر پر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے تقریر کی تعریف کی جوکہ بھارتیوں کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ٹوئٹ کو لیکر کافی تنقید کی گئی۔راشی نامی صارف نے علی ظفر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب کبھی بھارت مت آنا۔اوم پرکاش نامی صارف نے انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھارت میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی بر قرار رکھتے ہوئے عدم ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں