جب تک پرستارچاہیں گے یہ کام کرتی رہوں گی،صائمہ کے بیان نے سب کو حیران کردیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
statement fans saima

سینئر اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں چھوٹی اور بڑی سکرین پر کام کرتی رہوں گی

 جب بھی شوبز کو خیر باد کہوں گی تو بھرا میلہ چھوڑ کر جائوں گی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا میری کامیابیوں میں محنت کیساتھ ساتھ میرے شوہر کا بھی سب سے زیادہ کردار رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میںکراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کیساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کیساتھ کام کرونگی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں