مودی سے دوبارہ ملاقات اور پریانکا کا نیا لباس
social media priyanka chopra narendra modi

 بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس کے بعد اداکارہ کا لباس سوشل میڈیا پر اہم موضوع بن گیا۔

اس دوران انہوں نے نریندر مودی کو پارٹنر شپ فار میٹرنل، نیوبارن اینڈ چائلہیلتھ (پی ایم این سی ایچ) کے حوالے سے جلد منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔البتہ پریانکا چوپڑا اور نریندر مودی کی اس ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ اداکارہ کا لباس تھا۔اس ملاقات کے دوران پریانکا چوپڑا سفید رنگ کی انارکلی فراک میں نظر آئیں، جبکہ ان کے اس انداز کو خاصہ پسند بھی کیا گیا۔پریانکا کا مودی سے ملاقات کے دوران یہ انداز اس لیے توجہ کا مرکز بنا، کیوں کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم سے ایک ملاقات کے دوران ان کے لباس پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی گئی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے جرمنی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی جس دوران انہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا تھا جس کے باعث سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران پریانکا کی جانب سے پہنے جانے والے لباس کو 'بے ادبی' قرار دیا تھا۔پریانکا چوپڑا نے برلن میں نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا تھا جس میں ان کی ٹانگیں برہنہ نظر آرہی تھیں۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب پریانکا چوپڑا نے نریندر مودی کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں نے اس پر تنقید شروع کردی، بعض صارفین نے کہا تھا کہ پریانکا کی جانب سے لباس کا انتخاب مناسب نہیں کیوں کہ وہ ملک کے وزیراعظم سے ملنے جارہی تھیں جبکہ بعض صارفین نے پریانکا کے حق میں بھی بات کی تھی۔تاہم لوگوں کی تنقید کا جواب پریانکا چوپڑا نے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دیا تھا جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھی ہیں اور ان دونوں کی ہی برہنہ ٹانگیں نظر آرہی تھیں۔اس حوالے سے پریانکا کی والدہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں نے پریانکا کو سکھایا ہے کہ اگر تم نے کچھ غلط نہیں کیا تو ڈرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ اس دوران اپنی فلم بےواچ کی تشہیر کے لیے جارہی تھی جہاں ان کی ملاقات نریندر مودی سے ہوگئی، ظاہر ہے وہ لباس تبدیل کرکے تو ان سے مل نہیں سکتی تھیں

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں