کترینہ کیف کی کتنی بہنیں ہیں؟
sisters instagram katrina kaif

کترینہ کیف اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں۔ان کی اور بہن بھی بالی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں۔

لندن میں کترینہ کی اور بھی بہنیں رہتی ہیں جن کے ساتھ حال ہی میں انہوں نے فرصت کے لمحات گزارے۔ 34سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی فلمی مصروفیات میں سے کچھ وقت لندن میں موجود اپنے خاندان کےلیے نکالا۔لندن پہنچتے ہی وہ اپنی بہنوں کے ساتھ تفریحکے لیے نکل پڑیں ۔کترینہ نے انسٹاگرام پر دوبہنوں کے ساتھ ایک تصویر خود بھی شیئر کی ہے اور اس کے نیچے لکھا ہے ’فارم گرلز‘۔واضح رہے کہ کترینہ کیف کے انہیں ملا کر کل 8بہن بھائی ہیں۔یعنی سات بہنیں اور ایک بھائی۔ بہنوں کے نام نتاشا، سونیا، ایزابیل، میلیسا،سارہ، کرسٹینااور کترینہ ہیں جبکہ اکلوتے بھائی کا نام میکائیل ہے۔کترینہ کے والدمحمد کیف کا تعلق کشمیر سے ہے اور ان کی والدہ سوزینہ برطانوی شہری ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں