زبیر خان نے بگ باس11 کے کنٹریکٹ کی اہم تفصیلات لیک کر دیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
show salman khan case

زبیر خان نے" بگ باس11"کے کنٹریکٹ کی اہم تفصیلات لیک کر دیں ہیں انہوں نے بتایا کہ کنٹریکٹ کے مطابق ان کو ہفتہ وار 25000 روپےدئیے جانے تھے۔

زبیر خان نےکہا کہ مفت کا پیسہ کس کو برا لگتا ہے لیکن بے عزتی کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔سلمان خان مجھے ڈبل پیسے دینے کے لیے تیار تھے لیکنمیں نے خودشو چھوڑا ہے۔یاد رہے کہ شو کے پہلے ہفتےہی شو کے کنٹنسٹنٹ زبیر خان کو اس کی بد تمیزی کے باعث "وکینڈ کے وار" میں سلمان خان نے سمجھانے کی کوشش کی تو زبیر خان نے اپنی اصلاح کر نے کی بجائے دل برداشتہ ہو کر اپنی تمام ادویات ایک ساتھ کھا لیں جس کے باعث زبیر خان کی حالت غیر ہوگئی اور اس کو فورا اہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔شو سے باہر نکلنے کے بعد نہ صرف زبیر خان نے سلمان خان پر کیس دائر کر دیا ہےبلکہ کہا ہے میں سلمان خان سے نہیں ڈرتامیرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے لیکن سلمان خان کے پاس کھونے کو بہت کچھ ہے۔زبیر خان نے مزید بھی کہا کہ میں اس معاملے کو "سی ایم" سے "پی ایم " تک لے کر جاؤں گا اور سلمان خان کو کہیں کا نہیں چھوڑوں گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں