شائستہ لودھی نے اپنے گھر میں ایسا کیا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا؟
shaista lodhi pictures twitter

 سوشل میڈیا صارفین تنقید کرنا بہت پسند کرتے ہیں حتیٰ کہ ایسے معاملات پر بھی جن کے بارے میں کوئی شخص سوچ بھی نہیں سکتا۔ 

 ایسا ہی کچھ مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنے گھر میں محفل میلاد کا اہتمام کیا تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔شائستہ لودھی مارننگ شوز کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہیں جو رمضان المبارک میں مذہبی معلومات پر مبنی پروگرام کا انعقاد بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں منعقدہ محفل میلاد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا جو مہنگا پڑ گیا اور صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا ”ہو گیا شروع ٹوپی ڈرامہ“ایک اور صارف نے لکھا” شہرت حاصل کرنے کی ماہر رانی“ایک صارف نے کہا ”یہ کیا نیا رواج ہے، شوخیاں کروا لو بس“ایک صارف نے لکھا ”شوبز کا دین“ایک صارف کا کہنا تھا ”آج کل سنا ہے۔۔۔ مارننگ شو کی میزبان اپنی کام والیوں کو کہہ رہے ہیں کہ دوپٹہ ڈھونڈ دو۔۔۔ ہاہاہاہاہا۔۔۔ مذہب کو بھی پیسے میں تولتے ہیں“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں