بالی وڈ کی ”ڈرٹی گرل “ودیا بالن بھارتی سنسر بورڈ میں شامل
sensor boards vidya balan bollywood

بالی وڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن اداکاری کے بعد اب فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفیکیٹ دینے کا کام کریں گی۔
ودیا بالن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ”پری نیتا“ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”لگے رہو منا بھائی“، ”بھول بھلیا“ ، ”پا“، ”عشقیا“ اور ”کہانی“ سمیت کئی شامل ہیں۔
اداکارہ کو ” دی ڈرٹی پکچر“ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’بیگم جان‘‘تھی جسے شائقین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی تھی. ودیا بالن کوان کی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں