فلم ’سمبا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر مقبول
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
ranveer singh sarah khan film

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی فلم ’سمبا‘ کا پہلا گانا ’ آنکھ مارے‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے لگا۔

معروف فلم ساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر فلم ’سمبا‘ کے پہلے گانے ’آنکھ مارے‘ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پارٹی سیزن کا پارٹی گانا ہے۔فلم کا جاری کردہ گیت ’آنکھ مارے‘ 1996ء میں ریلیز ہونے والے مشہور گیت کا ری میک ہے جس میں ایک بار پھر کمار سانو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اُن کا ساتھ نیہا کاکڑ اور میکا سنگھ نے دیا ہے۔ویڈیو کی منفرد بات یہ ہے کہ ویڈیو میں رنویر سنگھ اور سارا علی خان کے علاوہ فلم ’گول مال‘ کے تمام اداکار بھی رقص کرتے دکھائی دیئے ہیں جس کی موسیقی تنشک باغچی نے ترتیب دی ہے۔گیت ’آنکھ مارے‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ اور 22 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں