رنبیر کپور نے’ گلی بوائے‘ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
ranveer singh ranbir kapoor film

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے فلم ’گلی بوائے‘ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی ریپر ویوان فرنانڈس اور نوید شیخ کے حالات زندگی  پر بننے والی فلم ’گلی بوائے‘  میں رنویر سنگھ ہپ ہاپ گلوکار کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم اس بات سے بہت ہی کم لوگ واقف ہوں گے کہ اس فلم میں رنبیر کپور کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے معذرت کرلی تھی۔ ڈھائی سال قبل جب ’گلی بوائے‘ کی کاسٹ کو حتمی شکل دی گئی تو اس وقت رنبیر کپور نے اس فلم کو کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی، ہدایتکار زویا اختر نے رنبیر کپور کی خواہش پوری کرنے کے لیے  انہیں رنویر سنگھ کے مد مقابل معاون اداکار کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔رنبیر کپور درحقیقت رنویر سنگھ کا کردار نبھانا چاہتے تھے جب کہ زویا اختر کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، انہوں نے رنبیر کو معاون اداکار کے کردار کی آفر کی جوکہ رنبیر کپور کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد ہدایتکار زویا اختر اور رنبیر کپور کے درمیان اختلافات  شروع ہو گئے اور پھر بلآخر رنبیر کپور نے پیچھے ہٹ جانا ہی مناسب سمجھا۔واضح رہے کہ ’ گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ رواں سال 14 فروری کو سینیما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم ریلیز سے قبل  انٹرنیشنل برلن فلم  فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں