دپیکا کے سابق دوست رنبیر کپور کی اداکارہ کی شادی کی تقریب میں عدم شرکت کی انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی
ranveer singh dipika ranbir kapoor

 اداکار رنبیر کپور نے دپیکا اور رنویر کے آخری استقبالیے کی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی ماضی میں گہری دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم رنبیر کی ممبئی میں دونوں کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے باعث سب نے ہی پرانے معاملات کو ہوا دی تاہم ایسا کچھ نہ تھا۔بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم براہمسترا کی شوٹنگ میں بے انتہا مصروف تھے۔ اداکار رنبیر اور عالیہ بھٹ دونوں نے فلم کے لیے اس روز لگا تار 20 گھنٹے شوٹنگ کی جس کے بعد وہ تھک چکے تھے اور یہ ہی وجہ تھی کہ وہ ممبئی میں دپیکا اوررنویر کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے تیسرے اور آخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں