اجے دیوگن کا پلوامہ حملے پر بھارتی زبان استعمال کرنے سے گریز
palwama attack ajay devgan social media

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کا پلوامہ حملے پر کہنا ہے کہ پورے ملک میں چند لوگ ہوتے ہیں جو مسائل پیدا کرتے ہیں۔ 

 بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے پلوامہ حملے کے حوالے سے کہا کہ اگر پورا ملک دیکھا جائے تو اُس میں چند لوگ ہیں جوکہ اس طرح کے مسئلے پیدا کرتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ بات ناپسندیدہ اور غلط ہے لیکن اس کے باوجود اس طرح کی منفی باتیں سوشل میڈیا پر بھی پھلائی جاتی ہیں جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پورا ملک ہی ایسا ہے۔اجے دیوگن نے یہ بھی کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اتنا ذمے دار ضرور ہونا چاہیے کہ معاملات پر اسی لحاظ سے ردِ عمل ظاہر کریں کہ جو درست ہوں اسے قبول کیا جائے اور غلط بات کو رد کیا جائے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا کی اپنی خامیاں ہیں، اکثر معاملات میں لوگ خود ہی منصف بن جاتے ہیں جوکہ ایک غلط عمل ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرکے ضلاع پلوامے میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں 44 سے زائد اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد سے بھارتی حکومت کی جانب سے عدم ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کئے جانے کے بعد سے بھارتی میڈیا سمیت فنکاروں نے بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں