مصالحہ ایوارڈز میں پاکستانی اور بھارتی ستاروں کی دھوم
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
models india pakistan

نامور پاکستانی ایوارڈز مصالحہ ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ رات دبئی میں منعقد ہوئی، جہاں کئی نامور ستاروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے۔

اداکارہ آمنہ شیخ کو رواں سال ریلیز ہوئی فلم ’کیک‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔جبکہ عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس نے سماجی تبدیلی کے ایجنٹس کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اداکار شہریار منور کو موسٹ ورسٹائل ایکٹر کا ایوارڈ ملا۔

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر سب سے اسٹائلش اداکارہ قرار پائیں۔

نامور ڈیزائنر فراز منان نے بھی ناظرین کی خوب تعریف بٹوری، جب انہوں نے اپنی خوبصورت کلیکشن پیش کی۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان ڈیزائنر کی کلیکشن کے لیے شو اسٹاپر بنیں۔کئی اسٹارز نے ریڈ کارپٹ پر بھی خوب جلوے بکھیرے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں