سونم کپور کی شادی 6 مئی کو ہوگی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
may marriage sonam kapoor

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کےبعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان دیا گیا ہے۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ اداکارہ اپنی شادی کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں سجائیں گی، البتہ اب اس حوالے سے حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 6 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی مرکزی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں 6 اور 7 مئی کو سجے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور مداح بھی اداکارہ کی شادی کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ سونم کپور نے ہمیشہ اپنے دوست آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ رویہ کچھ عرصے تک برقرار رہا اس کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر نے ساری حقیقت خود بیان کر دیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں