کانز میلے میں شریک اداکارہ ملیکہ شراوت نے سرعام ایک پنجرے میں ایسا کام کردیا کہ ساری دنیا کا میڈیا بھی دنگ رہ گیا
malika sharawat violence pictures

بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے دنیا بھر کے افراد کی توجہ حاصل کرنے اور خواتین کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کیلئے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے خود کو جیل نما پنجرے میں قید کرکے خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔

71 ویں کانز فلمی میلے میں بولی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھارت کی نجی سماجی تنظیم ”فری اے گرل انڈیا‘ ‘کی جانب سے بچیوں، کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، انہیں ریپ اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف منفرد احتجاج کیا۔خود کو پنجرے میں قید کرنے کے بعد ملیکہ شراوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے منٹ میں خواتین اور بچیوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے خود کو پنجرے میں قید کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قدم ان سیکڑوں قید اور ظلم برداشت کرتی خواتین کو انصاف دلانے کیلئے اٹھایا ہے اور یہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے مقابلے انتہائی چھوٹا قدم ہے۔

ملیکہ شراوت نے ’کانز‘ میں خود کو پنجرے میں قید کرکے احتجاج کرنے سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں