سونم کپور کو شادی پرمہنگا ترین تحفہ کس نے دیا ؟
luxury sonam kapoor salman khan

دبنگ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔

سلو میاں نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنےساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی لیکن اب بھارتی میڈیا میں شادی میں سلو میاں کی جانب سے سونم کپور کو لگژری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔سلمان خان سونم کپور کے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ میں بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گےجبکہ فلم15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں