کرینہ کپور کی عامر خان سے رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات
kareena kapoor secret meetings amir khan

 نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات کرتی نظر آرہی ہیں۔

شوبز کی گلیمر س دنیا میں اداکاروں کا ایک دوسرے سے تعلق  غیر معمولی بات نہیں، اداکارہ کرینہ کپور خان کی شادی سے قبل شاہد کپور سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تاہم جب سے کرینہ اور سیف کی شادی ہوئی ہے کرینہ مکمل طور پر ایک مشرقی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ کسی اداکار کے ساتھ تعلق تو دور اب ان کا نام بھی کسی کے ساتھ نہیں لیاجاتا تاہم چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرینہ کا ایک الگ ہی روپ نظر آرہا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو  کی ابتدا میں عامر خان رات کے اندھیرے میں  سنجیدہ موڈ میں سنسان علاقے  میں کسی کا انتظار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جب ہی ایک لال رنگ کی گاڑی وہاں آتی دکھائی دیتی ہے جس میں سے کرینہ کپور اتر کر پراسرار طریقے سے وہیں موجود دوسری گاڑی میں بیٹھتی ہیں،  اس گاڑی میں عامر خان بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر پہلے تو کرینہ چونک جاتی ہیں بعد ازاں ان سے کہتی ہیں عامر تم  یہاں کیا کررہے ہو تاہم عامر کوئی بھی جواب دئیے بغیر ڈرائیور کو کہتے ہیں فوراً چلو یہاں سے۔ یاد رہے کہ یہ کوئی فلم کاسین نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین تجسس میں مبتلا ہوکر تقاضہ کررہے ہیں کہ آخر ان دونوں اداکاروں کے درمیان چل کیا رہا ہے جو دونوں اس طرح خفیہ ملاقات کرنے پر مجبور ہوئے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں