معروف کامیڈین جونی لیور کی بیٹی کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئیں، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ یہ جونی لیور کی ہی بیٹی ہیں
johny lever comedian famous daughter

معروف بھارتی کامیڈین جونی لیور کی بیٹی جیمی لیور کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جو ایک ٹیلی ویژن آرٹسٹ بھی ہیں لیکن ان کی تصاویر دیکھ کر کسی کو بھی یقین نہ آیا کہ وہ واقعی ہی جونی لیور کی بیٹی ہیں۔

جیمی لیور نے اگست 2012ءمیں لندن بیسڈ مارکیٹ ریسرچ ایجنسی ویژن گین میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تاہم 2012ءمیں ہی وہ ”دا کامیڈی سٹور“ میں اپنی کارکردگی کے باعث سٹینڈ اپ کامیڈین بھی بنیں۔ اگرچہ انہوں نے بالی ووڈ میں ابھی تک قابل ذکر کام نہیں کیا لیکن سٹیج کامیڈی میں انہوں نے خوب نام کما لیا ہے۔ایک جانب بالی ووڈ حسینائیں جہاں اپنے حسن پر بڑا ناز کرتی ہیں تو دوسری جانب جیمی لیور کے خیالات بہت مختلف ہیں اور ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں جب انہیں خوبصورت کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”کیا آپ مجھے خوبصورت کہہ رہے ہیں؟ لوگ میری اس طرح تعریف نہیں کرتے، میں ہمیشہ یہی سنتی ہوں کہ آپ بہت مزاحیہ ہو یا آپ بڑی مہارت سے عجیب عجیب چہرے بناتی ہو۔ کسی نے بھی نہیں کیا کہ آپ خوبصورت ہیں۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں