جیتندرا پر47 سال پرانے واقعہ پر جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج
jatendra sexual harassment indian actor court case

بولی وڈ کے معروف اداکار 75 سالہ جیتندرا پر اپنی ہی کزن نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔

اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرانے والی خاتون بھی اس وقت 65 برس کی ہیں، اور وہ جیتندرا کے چچا کی بیٹی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ہونے والے واقعے کو بنیاد بنا کر ان پر مقدمہ درج کروایا۔جیتندرا پر ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں ان کی کزن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ نشریاتی ادارے ’آئی اے این ایس‘ کو موصول ہونے والی مقدمے کی کاپی کے مطابق مقدمہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے دفتر میں درج کیا گیا۔ مقدمہ آج سے 47 سال قبل جنوری 1971 میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد کر درج کروایا گیا ہے۔ مقدمے کے تحت جیتندرا نے اپنی کزن کو جنوری 1971 میں شملہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا، جب وہ دونوں کمرے میں اکیلے تھے۔ واقعے کے وقت جیتندرا کی عمر 28 جب کہ متاثرہ خاتون کی عمر 18 برس تھی، اور وہ اپنے والد کی اجازت کے ساتھ اداکار کے ساتھ سفر پر تھیں۔ اگرچہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم دوسری جانب نیوز 18 نے جیتندرا کے وکیل کے حوالے سے بتایا کہ اداکار کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اداکار کے وکیل کا کہنا تھا کہ تقریبا نصف صدی پرانے واقعے کے اب درج ہونے والے مقدمے کو عدالتیں بھی نہیں سنیں گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں