بھارتیوں کودہشتگرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا نے معافی مانگ لی
indians apology priyanka chopra

نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکاچوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکوسیزن3‘ میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پر معافی مانگ لی۔

 اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے امریکی ٹی وی شو’کوانٹیکو سیزن 3‘ کی گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی قسط کے باعث شدید مشکل میں ہیں۔ یکم جون کو نشر ہونیوالی قسط میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایاگیا تھاجو نیویارک کے شہر مین ہٹن میں ہونیوالے پاک بھارت اجلاس میں نیوکلیئر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے اور اس سازش کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔اس قسط کے نشر ہونے کے بعد معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور کہا پریانکا ایسے شو میں کس طرح کام کرسکتی ہیں جس میں بھارتیوں کو دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، بعض صارفین نے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے، جبکہ ٹوئٹر پر ’شرم کروپریانکا چوپڑا‘کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بے تحاشہ تنقید اور بھارتیوں کے معتصب رویے کے بعد پریانکا چوپڑا نے معافی مانگتے ہوئے کہا’’کوانٹیکو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط سے جن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں میں ان سب سے معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘‘واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کوانٹیکو‘کایہ تیسرا اور آخری سیزن ہے جس میں پریانکا چوپڑا ایف بی آئی ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں