’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا‘
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
indian films race salman khan

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مداح ابھی دیوانے ہی ہورہے تھے کہ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کردیا۔

فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا جو کہ 3 سال قبل ریلیز ہوئی۔ فلم ’ریس ‘ اور ’ریس 2‘ کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھی جبکہ اس بات فلم سیرز کے تیسرے حصے کی ڈائیریکشن ریمو ڈی سوزا کریں گے۔ریمو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا ہے‘۔خیال رہے کہ پہلی دو فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ’ریس‘ میں اکشے کھنہ ولن بنے تھے، اور ’ریس 2‘ میں یہ منفی کردار جون ابراہم نے ادا کیا تھا۔ انیل کپور بھی ان دونوں فلموں میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئے، جبکہ پہلی فلم میں اداکاراؤں میں بپاشا باسو، کترینہ کیف اور سمیرا ریڈی شامل تھیں جبکہ دوسری میں دپیکا پڈوکون، جیکولین فرنینڈز اور امیشا پٹیل نے اہم کردار ادا کیے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں، تاہم تیسری فلم میں سلمان خان سیف علی خان کی جگہ لیتے نظر آئیں گے، کہا جارہا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے کیریئر کا پہلا منفی کردار بھی ادا کریں گے۔ سلمان اور جیکولین کے علاوہ ریس 3 میں بوبی دیول، ساقب سلیم اور ڈیزی شاہ موجود ہیں۔ فلم ’ریس 3‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں