بھارتی اداکارہ سارہ خان ڈرامہ ”لیکن “ کیلئے پاکستان پہنچ گئی
indian actress pakistani drama love

سارہ خان  کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنے پہلے پراجیکٹ کیلئے بہت پیار ملا

بھارتی اداکارہ سارہ خان پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ نجی ٹی وی کے ڈرامے ”لیکن “ میں کام کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سارہ خان کو ”کلاچی میڈیا انٹرنیشنل “ نے اپنے مذکورہ پراجیکٹ میں لیڈرول کیلئے کاسٹ کیا ہے جس کے پروڈیوسر اقبال انصاری اور ڈائریکٹر فرقان ٹی صدیقی ہیں ۔ ڈرامے کی رائٹر ثروت نزیر ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر معیز صدیقی اور فیضان حیدر ہیں جبکہ کاسٹ میں نسرین قریشی ، عتیقہ اوڈوھو اور فردوس جمال کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ’ ’ لیکن “ کی ریکارڈ نگ کل سے کراچی میں شروع ہو گی ۔ سارہ خان نے کراچی پہنچنے پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنے پہلے پراجیکٹ کیلئے بہت پیار ملا اور یہاں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ مجھے ایسے ہی لگا جیسے میں ممبئی میں کام کر رہی ہوں کیونکہ سب نے میرا بہت خیال رکھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں