ترک حکومت نے عامر خان کو قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کردیا
holy quran gift turkey amir khan

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کو ترک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کیاگیا ہے۔

عامر خان نے چند روز قبل صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی تصاویر براہ راست صدارتی محل سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھیں۔حال ہی میں ترک حکومت نے ایک تقریب کے دوران عامر خان کو قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیے میں دیا ہے جسے لیتے ہوئے عامر خان بہت خوش نظرآئے، قرآن پاک کا ہدیہ عامر خان کو ترکی کے سیاحت و ثقافت کے وزیرنعمان کرتلمس نے دیا، عامر خان نے بھی ترک وزیر کو بھارت آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا وہ جلد بھارت آئیں گے۔  واضح رہے کہ فلم ”سیکریٹ سپرسٹار“میں عامر خان اور زائرہ وسیم مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم رواں ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں